اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا

0

دینہ(اقبال خان)​عیدِ قربان کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں میں ویسٹ بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن ‘ستھرا پنجاب’ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں گی اور ڈور ٹو ڈور الائشیں جمع کی جائیں گی۔

عیدِ قربان پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے فیلڈ کا رخ کر لیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی مہم کے تحت شہریوں میں الائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے ویسٹ بیگز تقسیم کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا کہنا تھا کہ عیدِ قربان پر صفائی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ شہر بھر میں دو بڑے کولیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ دیہی علاقوں کے ہر گاؤں میں بھی الائشیں جمع کرنے کے لیے مخصوص پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ستھرا پنجاب’ کی ٹیم عید کے تینوں دن فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک رہے گی اور گھر گھر جا کر الائشیں اکٹھی کر کے انہیں بحفاظت ٹھکانے لگایا جائے گا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے جہاں شکایت درج ہوتے ہی فوری ایکشن لیا جائے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر شہر بھر اور خصوصاً مساجد کے باہر پانی کے چھڑکاؤ کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے اس پرمسرت موقع پر صفائی کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر کو گندگی اور تعفن سے پاک رکھا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.