ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کا عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں فلیگ مارچ

0

جہلم۔(اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کا عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد

عید الاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنے کے لیے جہلم پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا،

فلیگ مارچ میں ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122،پیرا فورس جہلم،ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، جو شہر کے مختلف اہم علاقوں، بازاروں اور شاہراہوں سے گزرتا ہوا پولیس لائنز جہلم میں اختتام پذیر ہوا،

فلیگ مارچ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ پیغام دینا تھا کہ جہلم پولیس ہر وقت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے موجود ہے،

عید الاضحیٰ کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ضلع بھر میں مؤثر گشت، ناکہ بندی اور حساس مقامات کی نگرانی جاری ہے تاکہ شہری پُرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں،

جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.