جہلم کی دھرتی کندوال کا ایک اور بہادر جوان وطن پر قربان

0

جہلم ( اقبال خان)شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
پنڈدادنخان کندوال کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان
ملک ضمیر حسین سبال وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔
وہ ایف سی بلوچستان میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور تھے۔
شہید کی قربانی پوری قوم کے لیے فخر اور بہادری کی مثال ہے۔ کندوال کی سرزمین ایک ماہ کے اندر دوسرے جوان کی شہادت پر سوگوار ہے، مگر وطن کے ان سپوتوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ان کی نماز جنازہ آج رات 11:30بجے ان کے آبائی گاوں میں ادا کی جائے گی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جاٙئے گی
اللہ تعالیٰ شہید ملک ضمیر حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ”

Leave A Reply

Your email address will not be published.