ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی موٹر سائیکل و رکشہ چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث متحرک زیبی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

چوری شدہ 02 رکشے اور موٹر سائیکل برآمد

0

جہلم ( اقبال خان)ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی موٹر سائیکل و رکشہ چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث متحرک زیبی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،چوری شدہ 02 رکشے اور موٹر سائیکل برآمد

تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 02 عدد چوری شدہ رکشے اور 01 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،ملزمان سے مزید تفتیش جاری،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Leave A Reply

Your email address will not be published.