ہائی ویکمب، برطانیہ کے کونسلر غلام حسین شاہد نے وزارتِ خزانہ اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے جناب بلال اظہر کیانی سے ملاقات
جہلم (اقبال خان) ہائی ویکمب، برطانیہ کے کونسلر غلام حسین شاہد نے وزارتِ خزانہ اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے جناب بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ملکی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ان شاء اللہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کے ساتھ مضبوط رابطے کے لیے مستقبل میں بھی مسلسل تعاون اور رابطہ جاری رکھا جائے گا۔