ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کے تحت پولیس لائن جہلم میں پودا لگانے کی تقریب کا انعقاد
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جہلم اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی
جہلم ( محمد اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کے تحت پولیس لائن جہلم میں پودا لگانے کی تقریب کا انعقاد
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جہلم اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،
شرکاء نے ماحول دوست اقدامات کے فروغ اور سرسبز و شاداب پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پودے بھی لگائے،
شجرکاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور صاف ستھرے ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے،ڈی پی او جہلم
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،