جہلم پولیس کے ماہ مئی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کل مال مسروقہ برآمد: 34 لاکھ 02 ہزار روپے | 08 گینگز گرفتار
جہلم پولیس کے ماہ مئی 2026 کی کارکردگی رپورٹ
کل مال مسروقہ برآمد: 34 لاکھ 02 ہزار روپے | 08 گینگز گرفتار
جہلم: ( اقبال خان)ڈسٹرکٹ پولیس جہلم نے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی کمانڈ میں ماہ مئی 2026 کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔ پولیس نے اغواء، قتل/اندھے قتل، ڈکیتی، رابری، چوری اور منشیات جیسے سنگین جرائم کی سرکوبی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کیں،
گزشتہ ماہ کے دوران جہلم پولیس نے مجموعی طور پر 97 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، جن میں 14 اے کیٹیگری ، 70 بی کیٹیگری کے اشتہاری جبکہ 13 عدالتی مفروران شامل ہیں،
قتل کے 04 مقدمات میں 04 ملزمان گرفتار جبکہ ریپ کے 14 مقدمات درج کر کے 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کارروائی کے دوران 08 گینگز کو ٹریس کر کے 34 مقدمات میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے 34 لاکھ 02 ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا،
ماہ مئی کے دوران ضلع بھر میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں چوری شدہ موٹر سائیکلز،لوڈر رکشہ،موبائل فونز اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا گیا،جن میں چوری شدہ 06 عدد موٹر سائیکلز مالیتی 05 لاکھ 65 ہزار روپے، 01 عدد لوڈر رکشہ* مالیتی 03 لاکھ 50 ہزار روپے اور چوری شدہ موبائل فونز اور دیگر سامان مالیتی 03 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،
منشیات کے خلاف کارروائی میں 42 مقدمات درج کر کے 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے: 20 کلو 577 گرام چرس، 02 کلو 280 گرام ہیروئن، 01 کلو 260 گرام افیون، 106 گرام آئس اور 498 لیٹر شراب برآمد کی گئی،
غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی میں 53 مقدمات درج کر کے *53 ملزمان گرفتار کیے گئے،جن سے 36 عدد پسٹلز، 11 بندوقیں/رائفلیں (03 رائفلز، 02 ریوالورز) اور 117 روند برآمد کیے گئے،
قمار بازی کے 02 مقدمات میں 10 ملزمان گرفتار کر کے ان سے 23 ہزار 350 روپے نقدی اور 08 موبائل فونز برآمد کیے گئے،
بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 60 مقدمات درج کر کے *89 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 74 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں،
ضلع بھر میں ماہ مئی کے دوران سیکیورٹی صورتحال کو مؤثر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل میں مجموعی طور پر 496 جگہوں پر سرچ آپریشنز کیے گئے،ان سرچ آپریشنز کے دوران 4723 گھروں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 11272 افراد کو مکمل طور پر چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران ناجائز اسلحہ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 10 مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے 08 عدد پسٹلز، 01 عدد رائفل، 01 عدد کلاشنکوف اور روند برآمد کیے گئے* ،اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 10 مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے 09 کلو 120 گرام چرس اور 100 لیٹر شراب برآمد کی گئی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 10 اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5721 چالان جاری کیے گئے جن کے ذریعے 01 کروڑ 05 لاکھ 55 ہزار 900 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔
پولیس خدمت مراکز جہلم میں 3608 شہریوں نے مختلف سہولیات سے استفادہ حاصل کیا، جبکہ کمپلینٹ سیل اور کھلی کچہریوں کے دوران ڈی پی او جہلم نے 279 شہریوں کے مسائل سنے* اور موقع پر احکامات جاری کیے،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا،ڈی پی او جہلم
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،سنگین نوعیت کے مقدمات اور شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری