جہلم تحصیل سوہاوہ، ترقی ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان افسوسناک حادثہ؛ 02 کمسن بچے جاں بحق، والدہ زخمی

0

جہلم ( اقبال خان)جہلم تحصیل سوہاوہ، ترقی ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان افسوسناک حادثہ؛ 02 کمسن بچے جاں بحق، والدہ زخمی
تفصیلات
جہلم تحصیل سوہاوہ، ترقی ٹول پلازہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک خاتون اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جہلم سے چکوال جا رہی تھیں کہ ترقی ٹول پلازہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں دونوں کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی والدہ زخمی ہو گئیں۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیورز نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں جاں بحق ہونے والے بچوں کی ڈیڈ باڈیز اور زخمی خاتون کو THQ ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔
جاں بحق افراد کی تفصیل
بحران تہان ولد محمد عارف، عمر 12 سال
منصور ولد محمد عارف، عمر 07 سال
دونوں جاں بحق بچے غازی کالونی، سی ایم ایچ جہلم کے رہائشی تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.