ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا آرمی افسران کے ہمراہ ضلع جہلم میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ
جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا آرمی افسران کے ہمراہ ضلع جہلم میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزٹ کے دوران آرمی افسران، اے ڈی سی جی جہلم، ایس ڈی پی او سٹی سرکل، ڈسٹرکٹ سکیورٹی آفیسر جہلم، ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور سی او بلدیہ بھی موجود تھے،
ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ڈسٹرکٹ سکیورٹی آفیسر نے ڈی پی او جہلم کو جلوس کے روٹ، سکیورٹی پلان اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،
ڈی پی او جہلم نے جلوس کے روٹ، داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں،
محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام جلوسوں و مجالس کی حفاظت کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریزرو نفری تعینات کی جا رہی ہے،
جلوسوں اور مجالس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر انداز میں کی جائے گی، جبکہ روٹس کے داخلی و خارجی راستوں پر سکینرز،میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،شرکاء کو میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے،
جلوس کے روٹ پر واقع بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں تاکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے،ڈی پی او جہلم
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جہلم پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہمہ وقت مصروفِ عمل رہے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری