راجہ زاہد عزیز خان کی بیلاروس کے قونصل جنرل سے اہم ملاقات،

0

دینہ (فیصل افضل ) راجہ زاہد عزیز خان کی بیلاروس کے قونصل جنرل سے اہم ملاقات، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق معروف کاروباری شخصیت راجا زاہد عزیز خان نے بیلاروس کے قونصل خانے، دبئی میں بیلاروس کے قونصل جنرل، عزت مآب (H.E.) مسٹر Aliaksei Zhaldybin کی خصوصی دعوت پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔راجا زاہد عزیز خان نے کہا کہ بیلاروس میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور نوجوانوں کے لیے کاروبار، سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مزید مستحکم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان بھی بیلاروس کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے لیے ایک پرکشش اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، جہاں خصوصاً ریئل اسٹیٹ، تعمیرات، زراعت، صنعت، فوڈ پروسیسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بیلاروس کے کاروباری وفود پاکستان کا دورہ کریں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں تو اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ پاکستان میں نئی صنعتوں کے قیام، روزگار کے مواقع میں اضافے اور قومی معیشت کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا ہوگا۔ اس سے بالخصوص پاکستانی نوجوانوں کے لیے نئی ملازمتوں کے دروازے کھلیں گے اور ملک اقتصادی ترقی کی جانب مزید تیزی سے گامزن ہوگا۔ملاقات کے دوران بیلاروس کے قونصل جنرل نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ بیلاروس پاکستانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن رہنمائی اور تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں قائم بیلاروس کا قونصل خانہ پاکستانی کاروباری برادری کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔
اس موقع پر راجا زاہد عزیز خان نے بیلاروس کے قونصل جنرل کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی تاکہ وہ پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کر کے دوطرفہ کاروباری مواقع کو مزید فروغ دے سکیں۔ قونصل جنرل نے اس دعوت کو خوش دلی سے قبول کیا۔ملاقات کے اختتام پر راجا زاہد عزیز خان کی جانب سے H.E. Mr. Aliaksei Zhaldybin کو پاک–بیلاروس دوستی اور باہمی تعاون کی علامت کے طور پر یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جس پر انہوں نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.