دینہ میں واپڈا کی مبینہ غفلت؛ کیانی اسٹریٹ اور لال شاہ محلہ ,اسلام پورہ محلہ میں رات سے بجلی بند، شہریوں کی دہائی!

0

دینہ میں واپڈا کی مبینہ غفلت؛ کیانی اسٹریٹ اور لال شاہ محلہ ،اسلام۔پورہ محلہ میں رات سے بجلی بند، شہریوں کی دہائی!
​دینہ (بیورو چیف): دینہ کے گنجان آباد علاقوں محلہ اسلام پورہ، کیانی اسٹریٹ اور لال شاہ محلہ میں رات 12 بجے سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شدید گرمی اور حبس کے اس موسم میں متبادل ٹرانسفارمر کا بندوبست نہ ہونے پر بچوں، بوڑھوں اور مریضوں نے پوری رات جاگ کر گزاری۔ عوامی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور متبادل ٹرانسفارمر کی تنصیب کا مطالبہ کیا ہے۔

​”شدید گرمی اور اوپر سے واپڈا کی مبینہ غفلت! دینہ کی کیانی اسٹریٹ، محلہ اسلام پورہ اور لال شاہ محلہ کے مکینوں کے لیے گزشتہ رات کسی قیامت سے کم نہ تھی۔ رات 12 بجے ٹرانسفارمر کیا خراب ہوا، جیسے واپڈا کے حکام بھی گہری نیند سو گئے۔ متبادل ٹرانسفارمر کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث شہریوں نے یہ شدید گرمی رات جاگ کر گزاری۔
​دینہ سٹی میں واپڈا کا ناقص نظام اور متبادل انتظامات کا نہ ہونا شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔ محلہ اسلام پورہ، کیانی اسٹریٹ اور لال شاہ محلہ میں رات بارہ بجے اچانک ٹرانسفارمر خراب ہو گیا، جس کے بعد پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
​ شدید گرمی اور حبس کے اس موسم میں بجلی کی طویل معطلی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں موجود معصوم بچے، علیل بوڑھے اور خواتین رات بھر بلکتے رہے، لیکن واپڈا اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔
​ متاثرہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے رات کے وقت بجلی خراب ہونے کی صورت میں واپڈا کے پاس کوئی متبادل پلان ہی موجود نہیں ہوتا، اور شہریوں کو صرف دن کی روشنی کا انتظار کرنے کے لیے اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

​”اہلِ محلہ اور دینہ کے عوامی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام اور چیف آئیسکو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے، اور علاقے میں فوری طور پر متبادل ٹرانسفارمر نصب کر کے بجلی بحال کی جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.