دینہ واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے نیا محلہ شدید گرمی میں پوری رات اندھیرے میں ڈوبا رہا
بوڑھے، بچے، خواتین گرمی سے نڈھال واپڈا دفتر اضافی ٹرانسفرمر ہونے کے باوجود لاہن سپریڈنٹ کا اہل محلہ کو کورا جواب
دینہ(سہیل انجم قریشی ) دینہ واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے نیا محلہ شدید گرمی میں پوری رات اندھیرے میں ڈوبا رہا بوڑھے، بچے، خواتین گرمی سے نڈھال واپڈا دفتر اضافی ٹرانسفرمر ہونے کے باوجود لاہن سپریڈنٹ کا اہل محلہ کو کورا جواب اہل محلہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب، چیرمین واپڈا اور وفاقی وزیر بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ دینہ واپڈا کے لائن سپریڈنٹ کے خلاف نوٹس لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ نیا محلہ نزد ریلوے اسٹیشن رات تقریبا” گیارہ بجے ٹرانسفرمر خراب ہو گیا جس کی اطلاع اہل محلہ نے واپڈا دینہ کے لاین سپریڈنٹ کو کی کہ ٹرنسفرمر خراب ہو گیا ہے بچے، بوڑھے خواتین گرمی سے نڈھال ہیں مہربانی فرما کر ٹرانسفرمر تبدیل کر دیں واپڈا کے دفتر میں ٹرالیوں میں اضافی ٹرانسفرمر. ہونے کے باوجود صاحب بہادر نے انکار کر دیا جس سے اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا کہ ہمارے بچے شدید گرمی سے بلبلا رہے ہیں اور واپڈا کے افسران بحلی بحال کرنے سے انکار کر رہے ہیں واپڈا والے بول رہے ہیں کہ صبح بجلی بحال کریں گے اہل محلہ نے وزیر اعلی پنجاپ، چیرمین واپڈا اور وفاقی وزیر بجلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ واپڈا کے لائن سپریڈنٹ کے اس ظلمانہ رویہ کا نوٹس لیا جائے۔