پریس کلب کی جنرل باڈی و ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،اہم درخواستوں سمیت متعدد آئینی فیصلے منظور
دینہ(اقبال خان) پریس کلب دینہ کی جنرل باڈی و ایگزیکٹو باڈی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد احسان جنجوعہ منعقد ہوا، اجلاس میں پریس کلب کے تنظیمی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت سید جواد حسین نقوی نے حاصل کی جبکہ احسان جنجوعہ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت بحضور پیش کرنے کا شرف حاصل کیا،اجلاس کے دوران اہم درخواستیں زیرِ بحث آئیں جن کے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی نے ان درخواستوں پر تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلے کیے جن کو اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا۔اجلاس میصدر احسان جنجوعہ افتخار احمد مغل،نثار احمد مغل،ملک صداقت محمود،فیصل افضل،سید جواد شاہ نقوی،محمد اقبال خان،ذوالفقار کیانی،ساجد عاجز،سید جہانگیر شاہ، ظہیر بٹ، عمران منصور، راؤ بلال اور محمد الیاس کھوکھر نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی۔اجلاس کے اختتام پر سینئیر صحافی توقیر آصف شاہ کے والدِ محترم پیر ہارون الرشید شاہ اور ممبر پریس کلب ملک طاہر جاوید کے کزن ملک واجد کے ایصالِ ثواب کےلئے اجتماعی طور پر دعا کی گئی۔عہدیداران نے پریس کلب کے اتحاد اور تحصیل دینہ میں مثبت صحافت کے فروغ کےلئے عملی کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا ۔