"شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی جہلم کا ایک اور سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گیا

کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے رینجرز کے جوان شاہد محمود کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے عمر کوٹ، پنڈ دادنخان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے

0

جہلم ( اقبال خان)​”شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی جہلم کا ایک اور سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گیا۔ کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے رینجرز کے جوان شاہد محمود کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے عمر کوٹ، پنڈ دادنخان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ شہید کی نمازِ جنازہ میں رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اعلیٰ حکام سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

"وطن کی مٹی کا قرض ایک بار پھر جہلم کے بیٹے نے اپنے لہو سے چکا دیا۔ کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے رینجرز کے جوان شاہد محمود رخصت تو ہو گئے، مگر تاریخ میں اپنا نام امر کر گئے۔”

"تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے کوٹ عمر کے اس ہونہار سپوت کی نمازِ جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر منڈی بہاؤالدین رینجرز ہیڈ کوارٹر کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسدِ خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اعلیٰ فوجی افسران کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔”

"نمازِ جنازہ میں پاک فوج اور رینجرز کے اعلیٰ حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہید کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شاہد محمود نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے جہلم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.