دینہ (فیصل افضل ) راجہ زاہد عزیز خان سے سابق قومی کرکٹ عمران نزیر کی ملاقات عمران نزیر کی کرکٹ میں خدمات نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ تھی معروف سماجی و کاروباری شخصیت راجہ زاہد عزیز خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایا ناز اوپننگ بلے باز عمران نزیر نے ملاقات کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر راجہ زاہد عزیز خان نے عمران نزیر کی قومی کرکٹ ٹیم کے یہ خدمات کو سراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے جارحانہ اور دلکش انداز کھیل سے نہ صرف شائقین کرکٹ کے دل جیتے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن کیا عمران نزیر نے راجہ زاہد عزیز خان محبت پر تکلف استقبال شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے کھیلوں کو فروغ اور نوجوان نسل کی مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی وقت کی اہم ضرورت انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیت سے نکھارنے کے مزید مواقع آئیں گے ملاقات کے اختتام پر دونوں شخصیات نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یادگار تصویر بھی بنوائیں