اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ریٹس کے حوالے سے عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے گیس ایجنسیز کے صدر کو مارکیٹ میں اضافی ریٹ کی وصولی پر سخت تنبیہ جاری کی
دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا گیس ریٹس پر فوری نوٹس،گیس ایجنسیسز کے صدر سے ہنگامی میٹنگ
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ریٹس کے حوالے سے عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے گیس ایجنسیز کے صدر کو مارکیٹ میں اضافی ریٹ کی وصولی پر سخت تنبیہ جاری کی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے گیس ایجنسیز کی باڈی کے صدر راجہ عامر کیانی کو طلب کر لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اضافی ریٹس کے حوالے سے عوامی شکایات سے آگاہ کیا
جس پر گیس یونین کے صدر راجہ عامر کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو آگاہ کیا کہ ہم گیس پلانٹس سے جس ریٹ پر خریدتے ہیں اس سے سرکاری مقررہ کردہ منافع رکھ کر فروخت کرتے ہیں ۔پلانٹس کو گیس مہنگے داموں مل رہی ہے اس لیے اوگراہ ریٹس پر گیس کی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔جب جب عالمی مارکیٹ میں ریٹس کی کمی ہو رہی ہے پلانٹس کے ساتھ ساتھ ہم ریٹ کم کر رہے ہیں جب کہ ہم ایک دن گیس اٹھاتے ہیں دوسرے دن ریٹس کم ہونے سے ہمارا نقصان بھی ہو رہا ہے لیکن نقصان کو برداشت کر رہے ہیں اب اگر یہ کہا جائے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اگر ریٹ 3850 ہو اور پلانٹس ہمیں اس ریٹ پر دیں تو ہم اوگرا کا ریٹ 2800 کر دیں یہ نا ممکن بات ہے ۔اوگراہ عالمی مارکیٹ سے ہٹ کر ریٹ جاری کرتی ہے جب کہ اس پر ہمیں گیس مہیا نہیں کراتی اگر اوگرا گیس اس ریٹ پر مہیا کرائے تو ہم بھی پابند ہیں کم ریٹ پر فروخت کرنے کے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت مارکیٹ میں ریٹ 6000 سے کم ہو کر 3800 پر آ گیا ہے مزید کمی کا امکان بھی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور گیس یونین کے درمیان یہ طے پایا کہ گیس پلانٹ ریٹ سے سرکاری مقرر کردہ پرافٹ سے ایک روپیہ زائد وصول نہ کیا جائے گا اگر اس سے زائد ریٹ وصول کیا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا ۔تمام مارکیٹ کا ایک ریٹ ہونا چاہیے یہ نہیں کہ ایک پانچ ہزار سیل کر رہا ہے تو دوسرا 4500 اور تیسرا 4000 .اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ مارکیٹ میں ریٹ کی کمی کو فوری کم کیا جائے اور انہوں نے سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کی ۔