ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان کے ہمراہ پرائمری ہیلتھ ہسپتال دینہ کا دورہ

0

 

​جہلم ۔( اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان کے ہمراہ پرائمری ہیلتھ  ہسپتال دینہ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں ہسپتال کے امور اور ادویات کی دستیابی پر بریفنگ دی۔
​ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پرائمری ہیلتھ سنٹردینہ کو مزید بہتر طبی مرکز بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مفت ادویات اور بہترین علاج کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس معاملے میں کوئی غفلت برداشت نہ کی جائے۔
​ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے انتظامات کی باقاعدہ نگرانی، صفائی کی بہتری اور او پی ڈی میں مریضوں کے لیے سہولیات مزید آرام دہ بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.