جہلم۔(اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا ڈسٹرکٹ کورٹس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اور بخشی خانہ کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور ڈسٹرکٹ سکیورٹی آفیسر جہلم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،
ڈی پی او جہلم نے داخلی و خارجی راستوں، سیکیورٹی ڈیوٹی، چیکنگ کے عمل اور دیگر حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں،
ڈی پی او جہلم نے بخشی خانہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔انچارج گارڈ جوڈیشل کو ہدایت کی کہ زیرِ حراست قیدیوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور انہیں ایس او پیز کے مطابق مکمل سیکیورٹی کے ساتھ بحفاظت عدالت میں پیش کیا جائے،
ضلع کچہری میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام افسران و اہلکار ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔ کچہری کی عمارت میں داخل ہونے والے تمام افراد کی ایس او پیز کے مطابق مکمل چیکنگ کی جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور بہترین رویہ اختیار کیا جائے،ڈی پی او جہلم کی ہدایت
ضلع کچہری کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کورٹس کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ عدالتوں کے اطراف پولیس پٹرولنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،
ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کو بھی ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں، وکلاء، عدالتی عملے اور سائلین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری