ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، خاتون کو حراساں کرنے اور اس کے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

0

 

جہلم۔( اقبال خان)ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، خاتون کو حراساں کرنے اور اس کے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراساں کرنے اور اس کے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،

ملزم نے خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، خاتون کے انکار پر ملزم نے اس کے کمسن بچے کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھانے کی بھی کوشش کی،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائنز پولیس نے از خود مدعیہ مقدمہ سے درخواست حاصل کر کے بلا توقف ایف آئی آر درج کی ،وائرل تصاویر، سی سی ٹی وی فوٹیج، سیف سٹی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کی شناخت اور ٹریسنگ کی گئی، جس کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا،

جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.