ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری

0

 

جہلم (اقبال خان )وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر روز مرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد،

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم نے متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔

شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،ڈی پی او جہلم

عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ڈی پی او جہلم

عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے.ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.