جہلم: ( اقبال خان)تحصیل پنڈ دادن خان، کھیوڑہ کے قریب منی ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق۔
تفصیلات:
ریسکیو 1122 جہلم کو آج بوقت 15:01 اطلاع موصول ہوئی کہ تحصیل پنڈ دادن خان، کھیوڑہ کے قریب واقع منی ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی۔
موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مقامی افراد دونوں نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے نکال کر موٹر سائیکل کے ذریعے آر ایچ سی کھیوڑہ منتقل کر چکے تھے۔ اس کے بعد ریسکیو ٹیم آر ایچ سی کھیوڑہ پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد دونوں ڈیڈ باڈیز کو ان کے گھروں تک منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت درج ذیل ہے:
1۔ انیل ولد منیر مسیح، عمر 23 سال
2۔ رنویر مسیح ولد جہانگیر مسیح، عمر 18 سال