تحصیل جہلم کے نئے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ غازی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا

0

 

جہلم .( اقبال۔خان) تحصیل جہلم کے نئے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ غازی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی رہنمائی میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور ضلع جہلم کو ایک خوبصورت، جدید سہولیات سے آراستہ علاقہ بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی قیادت میں شہریوں کی فلاح و بہبود، صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.