پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر سینٹرل ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ

0

جہلم ( اقبال خان)سیلاب سے قبل بھرپور تیاری ناگزیر ہے تاکہ بروقت لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر سینٹرل ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے سیلاب میں استعمال ہونے والے آلات، ریسکیو بوٹس اور دیگر ضروری سامان کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ممکنہ ہنگامی صورتحال میں دریائے جہلم میں ریسکیو آپریشنز کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فرحان مرزا نے سیلابی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دستیاب وسائل، ریسکیو آلات، افرادی قوت اور ہنگامی حالات میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ریسکیو 1122 کی سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر تمام آلات، گاڑیوں اور عملے کو ہر وقت مکمل طور پر الرٹ اور تیار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.