مشیرِ صحت پنجاب میجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر اظہر کیانی ،ڈپٹی کمشنر جہلم نے جہلم کی تاریخی لالہ لاجپت رائے لائبریری کا دورہ کیا
جہلم ۔ (اقبال خان)مشیرِ صحت پنجاب میجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر اظہر کیانی نے جہلم کی تاریخی لالہ لاجپت رائے لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں جاری بحالی و تزئین و آرائش کے بعد جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے مشیرِ صحت کو لائبریری کے مختلف حصوں، تاریخی کتب کے ذخیرے اور تزئین و آرائش کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قدیم علمی اثاثے کو اصل شکل میں محفوظ کرکے شہریوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مشیرِ صحت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کے اس قیمتی سرمائے کو بحال کرنے پر ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ہدایت کی کہ علم کے متلاشی افراد اور قارئین کے لیے مزید جدید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ نوجوان نسل میں مطالعے کے رجحان کو مزید فروغ دیا جا سکے۔