آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ للہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری بھی ہمراہ موجود تھے،
جہلم(اقبال خان)آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ للہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری بھی ہمراہ موجود تھے،
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں،
آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے شہریوں کی درخواستیں خود سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے،
اس موقع پر پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بروقت انصاف کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا،
پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے، اور شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام تک خود پہنچنا، ان کی شکایات براہِ راست سننا اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں کے شہری اعلیٰ افسران تک باآسانی رسائی نہیں رکھتے،آر پی او راولپنڈی ریجن
عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے مضبوط رشتے کے لیے کھلی کچہریاں نہایت مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں اور اس سلسلے کو مزید فعال بنایا جائے گا،آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا
آر پی او راولپنڈی نے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کے تحفظ، ہراسگی کی روک تھام اور ایسے واقعات کی فوری اطلاع پولیس کو دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی،انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت، نگرانی اور رہنمائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ انہیں ہر قسم کے استحصال اور ہراسگی سے محفوظ رکھا جا سکے،
کھلی کچہری کے اختتام پر آر پی او راولپنڈی نے تھانہ للہ کا معائنہ کیا
تھانہ کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کے لیے ہدایات جاری کیں