ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ،

0

جہلم ۔( اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ، انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے محکمہ تعلیم کے انتظامی امور اور دفتری کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی او) ایجوکیشن نازیہ شہزادی نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر کے تعلیمی انتظامات، اساتذہ اور دفتری عملے کی حاضری، اور اسکولوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے دفتری ریکارڈ، فائلوں کے نپٹانے کے عمل اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کیے گئے اقدامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے انتظامی شفافیت کو برقرار رکھنے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ضلع کے تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.