ویسٹ مینجمنٹ دینہ کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم کا کنٹرول روم اور ڈمپ سائٹ کا دورہ

0

جہلم (اقبال خان) تحصیل دینہ میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید مؤثر بنانے اور ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم نے کنٹرول روم اور ڈمپ سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صفائی آپریشن، ویسٹ کلیکشن، مانیٹرنگ سسٹم اور فیلڈ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران کنٹرول روم کی کارکردگی، ڈمپ سائٹ پر صفائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی، مشینری کی فعالیت اور عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، ڈمپ سائٹ پر شجرکاری میں اضافہ کیا جائے، سُتھرا پنجاب ایجنسی کی برانڈنگ کو نمایاں کیا جائے اور نمایاں مقام پر واضح سائن بورڈ نصب کیا جائے۔

منیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی آپریشن میں تسلسل برقرار رکھا جائے، ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تحصیل دینہ میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.