چیف انجینیئر اپریشن ڈائریکٹر محمد کاشف شاہ نے جہلم کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے
جملہ انتظامات زیر نگرانی ایس ای ائیسکو سرکل جہلم ہوئے
جہلم(اقبال خان)منسٹری اف انرجی گورنمنٹ آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں مورخہ 14 جولائی چیف انجینیئر اپریشن ڈائریکٹر محمد کاشف شاہ نے سن فلاور میرج ہال جہلم میں کھلی کچہری لگائی کھلی کچہری کے جملہ انتظامات زیر نگرانی ایس ای ائیسکو سرکل جہلم ہوئے سرکل جہلم کے تمام افیسران و اہلکاران نے کھلی کچہری میں شرکت کی ساحیلین کی بڑی تعداد نے وقت مقرر پر شرکت کی آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔اس کے فوری بعد نعت کا نظرانہ بھی پیش کیا گیا
چیف انجینیئر اپریشن ڈائریکٹر نے کھلی کچہری لگانے کی غرض و غایت سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر کاشف شاہ نے کہا کہ صارفین بجلی کے مسائل حل کرنا ہماری محکمانہ ذمہ داری ہے انہوں نے حال ہی میں کیے گئے اقدامات سے صارفین بجلی کو اگاہ کیا سب سے پہلے شمیم برمی شہری نے اپنا مسئلہ پیش کیا مذکورہ افیسر نے فوری حل کرنے کا حکم دیا مصدقہ ذرائع کے مطابق دو سو صارفین بجلی نے اپنے مسائل پیش کیے اور ان کی فوراً داد رسی کر دی گئی ایس سی ائیسکو سرکل جہلم نے دوران کھلی کچہری جملہ معاملات کو بطریق احسن اپریشن ڈائریکٹر کو بریف کیا ۔لوگوں نے اپنے مسائل زبانی و تحریری شکل میں افیسر مذکور کو پیش کیے یہ امر قابل ذکر ہے کہ کھلی کچہری انتہائی شفاف انداز میں ہوئی مجموعی طور پر صارفین بجلی نے دل کھول کر اپنے مسائل پیش کیے کھلی کچہری کا وقت 11 تا دو بجے تھا اپریشن ڈائریکٹر محمد کاشف شاہ نے مروجہ قانون کے تحت تحریری درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات صادر فرمائے ۔