جہلم بزنس الائنس گروپ میں تاجر برادری کے مختلف گروپس کی شمولیت، قیادت پر اعتماد کا اظہار

0

جہلم بزنس الائنس گروپ میں تاجر برادری کے مختلف گروپس کی شمولیت، قیادت پر اعتماد کا اظہار

دینہ (اقبال خان): جہلم بزنس الائنس گروپ کی لانچنگ تقریب میں تاجر برادری کے مختلف گروپس اور کاروباری شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے گروپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں باہمی اتحاد اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جہلم بزنس الائنس گروپ کے قیام کا بنیادی مقصد بالخصوص دینہ کی بزنس کمیونٹی کے حقوق کا مؤثر دفاع، تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرنا، کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ اور چیمبر آف کامرس میں مضبوط نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔

رہنماؤں نے اپنے مؤقف میں کہا کہ UVG کی بعض پالیسیوں کے باعث تاجر برادری میں ایک نئے اور متفقہ پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کی گئی، جس کے نتیجے میں جہلم بزنس الائنس گروپ وجود میں آیا۔ ان کے مطابق مختلف تاجر گروپس کی شمولیت سے نہ صرف کاروباری برادری میں اتحاد کو فروغ ملے گا بلکہ بالخصوص دینہ کی تاجر برادری کو بھی اس کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

لانچنگ تقریب میں ندیم خان، شمشاد ڈار، اسحاق ڈار، راجہ سجاد، اظہر اقبال ڈار، مرزا شبیر احمد، عبدالغفور بٹ اور عمر مشتاق برگٹ نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جہلم بزنس الائنس گروپ کے بانی رہنماؤں ذیشان ندیم جرال، امجد محمود سیٹھی ، محمد الیاس ڈار، ، ڈاکٹر ظہیر بٹ، محمد ندیم کیانی، حافظ وسیم انور ، راجہ فاروق اور ہارون سیٹھی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز تاجروں اور گروپ نمائندگان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جہلم بزنس الائنس گروپ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، شفاف اور مؤثر نمائندگی، باہمی اتحاد اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.