پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام مکہ معاہدہ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام
ریلی کی قیادت سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کی ،راجہ محمد علی کواڈینیٹر ٹو وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی خصوصی
دینہ(اقبال خان)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام مکہ معاہدہ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام ،ریلی کی قیادت سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کی ،راجہ محمد علی کواڈینیٹر ٹو وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی خصوصی شرکت۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔مکہ معاہدہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی اور فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کی ایک بہت بڑی کاوش ہے ۔سعودی عرب پاکستان ترکی کا ایک ساتھ مل بیٹھنا امت مسلمہ۔کے لیے نیک۔شگون ہے۔سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض
معرکہ مکہ معاہدہ کے حق میں مسلم لیگ ن دینہ کے زیر انتظام ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کی خصوصی شرکت راجہ علی کواڈینیٹر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کی۔وکلاء تاجر برادری صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ریلی داتا روڈ تا مین چوک نکالی گئی ۔مین چوک میں مقررین نے عوام سے خطاب کیا ۔رہنما مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے معاہدہ مکہ کو پاکستان کی فتح اور دشمن ممالک کے لیے قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان ترکی تینوں ممالک کا ایک صف میں۔کھڑے ہونا ایک دوسرے کا دفاع کرنا پوری دنیا کی امت مسلمہ کے لیے نیک شگون ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سہرا فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سید عاصم منیر کے سر جاتا ہے ۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی کاوش اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کھڑے کرنے کی پہلی سیڑھی کا آغاز ہے ۔انشاءاللہ اس اتحاد میں مزید ممالک بھی شریک ہوں گے اور یہ ہندوستان اسرائیل کے لیے سرپرائز ہے