جہلم ( اقبال خان)آزاد جموں و کشمیر جنرل الیکشن 2026: ضلع جہلم میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات،ویلڈن ڈی پی او جہلم
آزاد جموں و کشمیر جنرل الیکشن 2026 کے موقع پر ضلع جہلم میں پولیس کی بھاری نفری اپنے فرائض پوری مستعدی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دے رہی ہے،
تمام پولنگ اسٹیشنوں، حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر، آزادانہ اور پُرامن ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں،
امن و امان کے قیام اور شفاف و پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے جہلم پولیس ہر لمحہ الرٹ، متحرک اور مکمل طور پر تیار ہے۔ سینئر پولیس افسران سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہتے ہوئے قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں،
جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن انتخابی ماحول کی فراہمی کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ انتخابی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی سے مکمل ہو سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری