کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع جہلم اور شہر دینہ کا پہلا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت مین بازار دینہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ اور بریفنگ
کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع جہلم اور شہر دینہ کا پہلا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت مین بازار دینہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ اور بریفنگ
دینہ (اقبال خان): کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع جہلم اور بالخصوص دینہ شہر کا پہلا باضابطہ دورہ کیا। اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران کمشنر راولپنڈی سلمان غنی نے دینہ کے مین بازار کا تفصیلی جائزہ لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ”بیوٹیفکیشن پروگرام” کے تحت جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔
ضلعی و مقامی انتظامیہ کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو دینہ شہر میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبے کے خد و خال، لاگت اور اب تک ہونے والی پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران اہم نکات اور ہدایت:
ترقیاتی کاموں کا جائزہ: کمشنر راولپنڈی نے مین بازار میں سیوریج، اسٹریٹ لائٹس، دکانوں کی یکسانیت اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستوں کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا موقع پر معائنہ کیا۔
شفافیت اور معیار: انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام اعلیٰ ترین معیار اور شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ تاجر برادری اور شہریوں کو بلا تاخیر بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
شہریوں کی سہولت: کمشنر نے واضح کیا کہ بیوٹیفکیشن پروگرام کا بنیادی مقصد شہر کی خوبصورتی کی بحالی کے ساتھ ساتھ تجارتی مراکزی کی رونقیں بڑھانا اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔
دورے کے اختتام پر انہوں نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی