پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے زیر اہتمام مکہ معاہدہ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام
،ریلی کی قیادت ضلعی صدر مسلم لیگ ن حافظ اعجاز جنجوعہ و ضلعی صدر لیبر ونگ خان ذوالفقار خان نے کی ، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال ،سابق چیئرمین بلدیہ جہلم مرزا راشد جرال کی خصوصی شرکت۔
جہلم(ملک فدا حسین )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے زیر اہتمام مکہ معاہدہ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام ،ریلی کی قیادت ضلعی صدر مسلم لیگ ن حافظ اعجاز جنجوعہ و ضلعی صدر لیبر ونگ خان ذوالفقار خان نے کی ، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال ،سابق چیئرمین بلدیہ جہلم مرزا راشد جرال کی خصوصی شرکت۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔مکہ معاہدہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی اور فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کی ایک بہت بڑی کاوش ہے ۔سعودی عرب پاکستان ترکی کا ایک ساتھ مل بیٹھنا امت مسلمہ۔کے لیے نیک۔شگون ہے۔حافظ اعجاز جنجوعہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن
معرکہ مکہ معاہدہ کے حق میں مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے زیر انتظام ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر مسلم لیگ ن حافظ اعجاز جنجوعہ و ضلعی صدر لیبر ونگ خان ذوالفقار خان نے کی خصوصی شرکت سابق ایم پی اے چوہدری سعید و سابق چیئرمین بلدیہ جہلم مرزا راشد جرال نے کی ۔وکلاء تاجر برادری صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ریلی مجاہد آباد تا شاندار چوک نکالی گئی ۔مین چوک میں مقررین نے عوام سے خطاب کیا ۔رہنما مسلم لیگ ن ضلعی صدر حافظ اعجاز جنجوعہ نے معاہدہ مکہ کو پاکستان کی فتح اور دشمن ممالک کے لیے قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان ترکی تینوں ممالک کا ایک صف میں۔کھڑے ہونا ایک دوسرے کا دفاع کرنا پوری دنیا کی امت مسلمہ کے لیے نیک شگون ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سہرا فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سید عاصم منیر کے سر جاتا ہے ۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی کاوش اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کھڑے کرنے کی پہلی سیڑھی کا آغاز ہے ۔انشاءاللہ اس اتحاد میں مزید ممالک بھی شریک ہوں گے اور یہ ہندوستان اسرائیل کے لیے سرپرائز ہے