اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان سے پریس کلب دینہ کے وفد کی اہم ملاقات، شہر کی بہتری اور مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو

0

اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان سے پریس کلب دینہ کے وفد کی اہم ملاقات، شہر کی بہتری اور مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو
​دینہ (اقبال خان): اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان سے پریس کلب دینہ کے ایک نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی، جس میں شہر کی خوبصورتی، بیوٹیفکیشن منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
​ملاقات کرنے والے پریس کلب دینہ کے وفد میں محمد اقبال خان، ندیم عباس اور رانا عاصم شامل تھے۔
​بیوٹیفکیشن پروگرام اور مین بازار کے کام کی تعریف
​ملاقات کے دوران صحافتی وفد نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے زیرِ اہتمام مین بازار سمیت شہر کے مختلف حصوں میں جاری بیوٹیفکیشن پروگرام اور ترقیاتی اقدامات کو سراہا۔ وفد کی جانب سے شہر کی تاجر برادری اور شہریوں کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ ٹریفک اور بھیڑ بھاڑ کی صورتحال میں مزید بہتری لانے کے لیے مختلف عملی تجاویز پیش کی گئیں۔
​انتظامیہ اور صحافتی برادری کا باہمی تعاون
​اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان نے دینہ کی صحافی برادری کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ:
​”دینہ کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے اور شہر کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ صحافتی برادری کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی پر انتظامیہ ہمیشہ فوری تحرک میں آتی ہے۔”
​انہوں نے مزید کہا کہ لوکل ایڈمنسٹریشن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ دینہ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہتر سے بہتر کام کیا جائے۔ انتظامیہ عوام کی آواز پر فوری لبیک کہتے ہوئے درپیش مسائل کے حل کے لیے بلا تاخیر احکامات جاری کر رہی ہے۔
​ملاقات کے اختتام پر پریس کلب کے وفد نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ شہر کی بہتری، فلاح و بہبود اور قانون کی بالادستی کے لیے صحافی برادری انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.