سی سی ڈی ٹیم جہلم نے ملزمان کی گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ من—یعنی 60 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ملزمان گرفتار

0

جہلم (اقبال خان)”جہلم میں منشیات کی خریدو فروخت اور بین الاضلاعی اسمگلنگ کے خلاف کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے ایک بڑا بریک تھرو حاصل کیا ہے۔ خفیہ معلومات پر کیے گئے ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران، سی سی ڈی ٹیم نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑ کر اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔”

منشیات فروشوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کے تحت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم نے بین الاضلاعی منشیات فروش مافیا کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دینہ جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے کار کو روکا تلاشی لینے پر مرکزی ملزمان کو منشیات برامد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
​سی سی ڈی ٹیم نے ملزمان کی گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ من—یعنی 60 کلو گرام—اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کی۔
​گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی سی ڈی جہلم میں ڈرگ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 68 درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان کی شناخت مجیب الرحمن سکنہ ہنگو اور بشیر سکنہ دینہ کے نام سے ہوئی سی سی ڈی ترجمان کے مطابق تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
​دوسری جانب اعلیٰ حکام نے سی سی ڈی جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ‘محفوظ پنجاب’ وژن کے تحت منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز بلاامتیاز جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.