گوندل ہاؤس دینہ میں جشنِ آزادی کی تقریب،اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان،ایس ایچ او تھانہ دینہ عدیل فراز کی شرکت

0

گوندل ہاؤس دینہ میں جشنِ آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیا

دینہ:( اقبال خان) گوندل ہاؤس دینہ میں جشنِ آزادی اور پاکستان، سعودی عرب و ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان اور ایس ایچ او تھانہ دینہ عدیل فراز نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان اور ایس ایچ او عدیل فراز نے چوہدری رب نواز گوندل اور میاں ذوالفقار احمد سے ملاقات کی۔ تقریب کے دوران 14 اگست یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

شرکاء نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ممالک کے باہمی تعاون سے خطے میں امن، استحکام اور مسلم امہ کے اتحاد کو مزید تقویت ملے گی۔

تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.