جہلم ( اقبال خان)جہلم: چھاونی چوک اجواء مارٹ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں نامعلوم نوجوان جاں بحق۔
تفصیلات:
جہلم: چھاونی چوک اجواء مارٹ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تقریباً 25 سالہ نامعلوم نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ کالر کے مطابق نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ گردن میں فریکچر بھی ہوا۔ شدید زخمی ہونے کے باعث نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جاں بحق نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔