ضلع جہلم کےلیے بڑا اعزاز صدرِ پاکستان کی جانب سے وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی کو نشانِ امتیاز کے لیے نامزد
جہلم ( اقبال خان)صدرِ پاکستان کی جانب سے وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی کو نشانِ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ 🇵🇰
یہ اعزاز بلال اظہر کیانی کی قومی خدمت، عوامی فلاح اور ملکی معیشت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔
جہلم کے عوام اس اعزاز پر بلال اظہر کیانی صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ جہلم کے ہر شہری کے لیے باعثِ فخر اور ایک یادگار لمحہ ہے۔
جہلم کے عوام کے لیے یہ اعزاز خصوصی خوشی اور فخر کا باعث ہے، جو اپنے نمائندے کی اس کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ 🇵🇰