ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس جہلم ان ایکشن
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے
جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس جہلم ان ایکشن ٹریفک پولیس جہلم نے گزشتہ روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف خلاف ورزیوں پر متعدد چالان کیے اور جرمانے عائد کیے گئے،ٹریفک پولیس جہلم کی جانب سے 235 چالان جب کہ 358500 روپے جرمانہ کیا گیا
ٹریفک پولیس کا مقصد شہریوں میں قانون کی پاسداری، محفوظ سفر کے فروغ اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال، سیٹ بیلٹ کی پابندی، مقررہ رفتار کی پاسداری اور دیگر ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے،