سوشل میڈیا پر وائرل تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں شہری پر تشدد کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم کا سخت ایکشن،03 ملزمان گرفتار،مزید تفتیش جاری

0

جہلم (اقبال۔خان)سوشل میڈیا پر وائرل تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں شہری پر تشدد کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم کا سخت ایکشن،03 ملزمان گرفتار،مزید تفتیش جاری

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے اور مونچھیں و داڑھی مونڈنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والے آلاتِ ضرب اور بال کاٹنے والے آلات برآمد کر لیے گئے،

واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

ملزمان نے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی،

ڈی پی او جہلم کی جانب سے سخت ایکشن لیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے اور فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،

شہریوں کی عزت، جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم

کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے، شہریوں کی تذلیل یا تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Leave A Reply

Your email address will not be published.