دینہ (ملک ندیم عباس )رمیض قادری نعت خواں تشدد کیس: فریقین میں راضی نامہ، مخالف فریق کی جانب سے معذرت
دینہ/ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کی حدود میں تقریباً دو ہفتے قبل پیش آنے والے رمیض نعت خواں تشدد کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فریقین کے درمیان راضی نامہ طے پانے کے بعد معاملہ اختتام پذیر ہوگیا۔
راضی نامے کے بعد مخالف فریق کے افراد، اور معززینِ علاقہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعے کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ رمیض قادری نعت خواں کا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں تھا اور واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا۔
مخالف فریق کی جانب سے رمیض قادری نعت خواں سے ہونے والی زیادتی پر معذرت اور معافی کا اظہار بھی کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر ان کے لڑکوں کی جانب سے رمیض نعت خواں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس پر انہیں افسوس ہے۔
پریس کانفرنس میں موجود افراد نے رمیض قادری نعت خواں اور ان کے اہلِ خانہ سے معذرت کرتے ہوئے معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کرنے کی تصدیق کی۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان راضی نامہ طے پانے کے بعد کیس کے حوالے سے جاری تنازع اختتام پذیر ہوگیا ہے