تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت کا دورہ
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت کا دورہ
جہلم (اقبال خان): تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان عائشہ شفقت نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ہسپتال میں علاج معالجے کے انتظامات اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی بروقت رہنمائی اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے کہا کہ مریضوں کی سہولت اور بہتر سروس ڈیلیوری کو ترجیح دی جائے اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔