ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

0

جہلم( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،

ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 12سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران360 افراد، 145گھروں، 20ہوٹلز اور بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا۔دورانِ سرچ آپریشن تھانہ سٹی کے علاقہ میں 01 اشتہاری مجرم اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا جبکہ تھانہ چوٹالہ اور تھانہ سوہاوہ کے علاقہ میں 02 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے 01 کلو325 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم فرد یا جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں،

بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر اپنے قریبی تھانے یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.