ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لیڈی سب انسپکٹر، انچارج ایس ایس آئی او یو کو نقد انعام اور تعریفی سند سے نوازا

0

 

جہلم۔( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لیڈی سب انسپکٹر، انچارج ایس ایس آئی او یو کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سند سے نوازا

انچارج ایس ایس آئی او یو اور ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 02 لاپتہ بہنوں کو قلیل وقت میں لاہور سے بحفاظت تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کیا،

دونوں بہنیں گھریلو ناچاقی کے باعث ناراض ہو کر لاہور چلی گئی تھیں، جنہیں جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل وقت میں ٹریس کیا گیا اور بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں،ان کی حوصلہ افزائی سے دیگر اہلکاروں میں بھی مزید جذبے، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کا رجحان پیدا ہوتا ہے،ڈی پی او جہلم

*شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے نمایاں کارکردگی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا رہے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.