تھانہ دینہ کے علاقہ ڈی مارٹ کے نزدیک خاتون کے قتل کا معاملہ،جہلم پولیس کا فوری ایکشن،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
جہلم ( اقبال خان )تھانہ دینہ کے علاقہ ڈی مارٹ کے نزدیک خاتون کے قتل کا معاملہ،جہلم پولیس کا فوری ایکشن،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے خاتون شہری کو قتل کیا تھا، جس پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے،
*شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری