جہلم: تھانہ دینہ پولیس کی احسن کارروائی، راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والا بچہ بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا
جہلم ( اقبال خان)جہلم: تھانہ دینہ پولیس کی احسن کارروائی، راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والا بچہ بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،
جہلم: تھانہ دینہ پولیس اطلاع موصول ہوئی کہ بچہ دینہ ریلوے اسٹیشن پر لاوارث حالت میں موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر بچے کو اپنی تحویل میں لیا اور انتہائی شفقت و ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی،
پولیس ٹیم نے مسلسل کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بچے کے ورثاء سے رابطہ کیا اور بچے کو بحفاظت ان کے حوالے کر دیا۔ معلوم ہوا کہ بچہ راولپنڈی سے لاپتہ ہوا تھا،
بچے کی بحفاظت واپسی پر لواحقین کا جہلم پولیس سے اظہار تشکر،
بچوں اور شہریوں کی حفاظت جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس نہ صرف جرائم کی روک تھام بلکہ مشکل وقت میں شہریوں کی مدد اور بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری