جٹ اتحاد پاکستان کا شاندار کنونشن، پنجاب بھر سے جٹ برادری کی بھرپور شرکت، غریب، بیوہ اور یتیم خاندانوں کی کفالت کا عزم,چوہدری شہزاد احمد چیئرمین لمبردار ایسوی ایشن راولپنڈی ڈویژن
دینہ (اقبال خان ) جٹ اتحاد پاکستان کا شاندار کنونشن، پنجاب بھر سے جٹ برادری کی بھرپور شرکت، غریب، بیوہ اور یتیم خاندانوں کی کفالت کا عزم,چوہدری شہزاد احمد چیئرمین لمبردار ایسوی ایشن راولپنڈی ڈویژن
چیئرمین جٹ اتحاد پاکستان کے بانی چوہدری محمد یوسف اور چوہدری سخاوت جٹ کی جانب سے شاندار کنونشن منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔چوہدری شہزاد احمد چیئرمین لمبردار ایسوی ایشن راولپنڈی ڈویژن
تحصیل سوہاوہ کے علاقہ پدھری میں جٹ اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام شاندار کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے جٹ اتحاد پاکستان کے مرکزی و صوبائی عہدیداران اور جٹ برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کنونشن کو تاریخی طور پر کامیاب بنا دیا۔کنونشن میں بانی جٹ اتحاد پاکستان چوہدری محمد یوسف جٹ، چیئرمین جٹ اتحاد پاکستان چوہدری ابرار جٹ اور صدر پنجاب جٹ اتحاد پاکستان عبدالمنان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی دیگر شرکاء میں صوبیدار بشارت حسین بنگیال جٹ اتحاد پاکستان جہلم،وائس چیئرمین جٹ اتحاد پاکستان چوہدری سخاوت علی جٹ،چوہدری عمر ساگری صدر جٹ اتحاد پاکستان دینہ،چوہدری خالد محمود جہلمی صدر جٹ اتحاد پاکستان جہلم،چوہدری تصدق جاوید نگیال ایڈوکیٹ صدر جٹ اتحاد پاکستان تحصیل سوہاوہ ،چوہدری تمریز جٹ نائب صدر جٹ اتحاد پاکستان دینہ ،چوہدری شاہد جٹ بڑل نائب صدر جٹ اتحاد پاکستان دینہ،چوہدری زبیر جٹ کڑی میڈیا کواڈنیٹر جٹ اتحاد پاکستان جہلم،چوہدری ابرار برونہ چیئرمین جٹ اتحاد پاکستان ،چوہدری عبدالمنان جٹ صدر جٹ اتحاد پاکستان پنجاب،چوہدری احمد رضا جٹ رہنما یوتھ ونگ دینہ چوہدری ندیم عاشق بنگیال اسٹیج سیکرٹری جٹ اتحاد پاکستان سمیت معززین علاقہ اور جٹ برادری کے سینکڑوں افراد بھی شریک ہوئے۔پنڈال پہنچنے پر تمام مہمانوں کا بانی کنونشن چیٸرمین چوہدری یوسف ،صدر ضلع جہلم چوہدری بشارت جٹ، چوہدری وسیم جٹ اور دیگر منتظمین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ان پر پھول اور نوٹ نچھاور کیے گئے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر پرجوش استقبال کیا گیا۔تقریب کے دوران مختلف عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے جٹ اتحاد پاکستان کا منشور پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ جٹ اتحاد پاکستان کا مقصد جٹ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے۔ اتحاد غریب، بیوہ خاندانوں کی کفالت، غریب یتیم و مستحق طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت، قانونی مسائل پر مکمل تعاون سمیت برادری کے کسی بھی مسئلے پر مکمل معاونت فراہم کرے گا۔مقررین کا کہنا تھا کہ جٹ برادری ہمیشہ اپنے علاقے کی ترقی، بھائی چارے اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہی ہے اور جٹ اتحاد پاکستان اس مشن کو مزید آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، اخلاق اور اتحاد کو اپنا شعار بنائیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور تھانہ ڈومیلی پولیس کنونشن کے اختتام تک موقع پر موجود رہی۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین لمبرادر ایسوی ایشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری شہزاد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی ہے جس نے اپنے وطن پر اپنے بیٹے قربان کیے آج ہم اس دھرتی پر اکھٹے ہوئے ہیں چوہدری سخاوت جٹ کو کامیاب کنونشن کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔جٹ اتحاد پاکستان کنونشن کا مقصد جٹ برادری میں اتحاد یگانگت کو فروغ دیں سکیں اور اپنی برادری کے ہر فرد کے ساتھ مشکل کی گھڑی میں کھڑے ہو سکیں ۔میرا تن من دھن سب ہر لمحہ جٹ برادری پر قربان ہے ۔انہوں نے بانی جٹ اتحاد پاکستان چوہدری محند یوسف اور دیگر دوستوں کی اس کاوش کو سراہا ۔جٹ اتحاد پاکستان کی جانب سے پنجاب بھر سے آئے ہوئے تمام عہدیداران کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔آخر میں بانی جٹ اتحاد پاکستان چوہدری یوسف نے دور دراز سے تشریف لائے ہوئے تمام مہمانوں اور جٹ برادری کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب کنونشن کے انعقاد پر تمام منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔