تجاوزات کرنے والوں کے خلاف اب سخت ترین کارواہی ہوگی اس سلسلہ میں نشاندہی بھی ہو چکی ہے, اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر

دینہ ( پروفیسر خورشید علی ڈار)سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شہر دینہ کے مسائل کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوے صحافیوں کو بتایا کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف اب سخت ترین کارواہی ہوگی اس سلسے میں نشاندہی بھی ہو چکی ہے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اب ایف ای ار درج بھی ہوگی محترمہ اسسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بتایا کہ ڈی سی جہلم کی ہدایت پر مفاد عوام منگلا روڈ کے درمیان ڈیواہیڑر لگوایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی ہو کوئی شہری مکان بناتے وقت بلڈنگ مٹیریل سٹرک پر نہیں رکھ سکتا اس سے گزرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے اب بھاری جرمانہ کرنا ہوگا انہوں نے تحصیل دینہ کے تمام سربراہان کو تحریری حکم جاری کردیا ہے کہ وہ صبح دس بجے تا گیارہ بجے کھلی کچہری لگانے کے پابند ہیں تاکہ عوام بہتری محسوس کریں اے سی دینہ کا کہنا تھا کہ حسب الحکم ڈی سی جہلم اور کمشنر راولپنڈی تمام ملازمین وقت مقرر پر دفتر انے کے پابند ہیں میں خود فیلڈ میں جاکر چک کروں گی منگلا روڈ ریلوے روڈ جی ٹی روڈ پر واقع پلازے ایس او۔ پی کے تحت کار پارکنگ مہیا کرنے کے پابند ہیں