سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے گاٶں ججیال میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نےجماعت پنجم کے طالب علم کو کچل ڈالا

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن) سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے گاٶں ججیال میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نےجماعت پنجم کے طالب علم کو کچل ڈالا بچہ حسن علی ولد محمدسفیرعمر 12سال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔یہ افسوسناک حادثہ ڈومیلی کے گاٶں ججیال میں پیش آیا بچہ سکول میں بیگ رکھ کرتین دوستوں کے ہمراہ باہر آیا۔ایک روڈ کراس کرگیاجبکہ یہ حسن کراس کرتے موٹرساٸیکل کی ذد میں اگیا۔جبکہ تیسرا واپس سکول چکا گیا۔تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں حسن کو شدید چوٹیں آئیں، اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا حسن چندڑ گاٶں کا رہاٸشی تھا۔مقامی افراد نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔سکولوں اور کالجوں میں ٹریفک قوانین کی اگاہی کے لیے مہم چلانی چاہیے۔طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین کا پتا چل سکے۔ والدین اور سکول انتظامیہ پر زور دیا جا رہا ہے کہ بچوں کو ٹریفک قوانین اور سڑک عبور کرنے کی احتیاط کے بارے میں آگاہ کریں۔اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک پر رفتار کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کو روکا جا سکے۔جبکہ حسن کی نمازجنازہ آباٸی گاٶں چندڑ میں ادا کردی گٸی جس میں علاقہ بھرسے سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدد نے شرکت کی۔