جہلم( اقبال خان ) :۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کا پولیو مہم کی مثالی کارکردگی پر محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کو خراج تحسین۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے پولیو مہم کی شاندار تکمیل پر محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سو فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کرنا مثالی کارکردگی ہے، جو ٹیموں کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔ یہ بات انہوں نے پولیو مہم کے مکمل ہونے پر جائزہ اجلاس میں کہی، جس میں محکمہ صحت کے افسران، پولیو ٹیموں کے انچارج اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ پولیو مہم کے دوران تمام اہداف سے زائد کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کی کامیابی میں بہترین کارکردگی پر تمام افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسی لگن اور محنت سے تمام محکمے اپنا کام جاری رکھیں تو ضلع جہلم ہر شعبے میں پنجاب کے سرِفہرست اضلاع میں شامل ہو سکتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور صحت کے شعبے میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا